Songtexte.com Drucklogo

Faryaad Songtext
von Bayaan

Faryaad Songtext

کس نے لگائی آگ ہے؟
رب کا جہاں برباد ہے

کس نے لگائی آگ ہے؟
برپہ کیوں ہر سو فساد ہے؟
رب کا جہاں برباد ہے
شمعیں جلائے خون سے
اجلے کل کی آس کے
پھر کیوں چھائی رات ہے؟


پھر سے دنیا میں آنے کا اگر تم کو وہ اختیار دے
اب کے زد میں دے دے شعلوں کی گھر، بولو، کیا تم آؤ گے؟
ننھے دلوں کی سسکیوں کی لوریوں میں سونا پڑے
صبح بھی کالی راکھ کے پردوں کے پیچھے سہمی ڈرے
اور جو چیخو تو صدائیں آسماں پہ جا کے بھی مڑے

ہوتی نہیں چارہ گری
دم گھونٹتی ہے بے بسی
رائیگاں فریاد ہے
ہاتھوں سے آنکھیں ڈھانپ کے
کہتا ہوں اپنے آپ سے
"جاگ آئے گی، یہ خواب ہے"

کس نے لگائی آگ ہے؟
برپہ کیوں ہر سو فساد ہے؟
رب کا جہاں برباد ہے
شمعیں جلائے خون سے
اجلے کل کی آس کے
پھر کیوں چھائی رات ہے؟

Songtext kommentieren

Log dich ein um einen Eintrag zu schreiben.
Schreibe den ersten Kommentar!

Fans

»Faryaad« gefällt bisher niemandem.