Songtexte.com Drucklogo

Us Songtext
von AUR

Us Songtext

اَن-سنی سی، اَن-کہی سی باتیں ہیں جو
ہیں کہاں وہ، جو ہمارے ساتھ تھے وہ؟
خالی-خالی راستوں پہ بارشوں میں بھیگ کے میں
کھو جاؤں کیا پھر کسی میں یا مل جاؤں اِس زمین میں؟

کھو جاؤں کہیں میں یا ہو جاؤں لاپتہ؟
دوری درمیاں ہیں، درمیاں ہیں فاصلہ
جائیں ہم کہاں، جہاں لے جائے یہ ہوا
باد تیرے اب یہ شامیں مجھ سے ہیں خفا

تیری یادیں وہی، بیٹھے صبح سے ہم، شامیں ہوئیں
کھو گیا ہوں کہیں، مجھ سے مجھی کو ملا دے کوئی
آنکھیں یہ سوئی نہیں، تیری ہی یہ راہیں تکتی رہیں
ڈھونڈیں اِدھر سے اُدھر، یہاں سے وہاں یہ بھٹکتی رہیں

تیرا-میرا رشتہ ادھورا لگے (ادھورا لگے)
پیار تیرا کیوں تجھ سے بھی جھوٹا لگے؟ (جھوٹا لگے)
ہونٹوں پہ میرے سدا نام تیرا رہے (تیرا رہے)
آنکھوں کو میری تو اب کیوں کہیں نہ دکھے؟ (کہیں نہ دکھے)


عرصہ ہوا ہے دیکھے ہوئے
کونوں میں خط جو پھینکے ہوئے
کیسا یہ مزہ ہے (کیسا)، کیسی یہ سزا ہے (کیسی)
جو تو ساتھ ہو کے بھی نہیں؟

It′s you جس کی پناہیں میں چاہوں
It's you جس کے میں سنگ رہنا چاہوں
It′s you جس کے میں غم لینا چاہوں
It's also you جس کو چھو بھی نہ پاؤں

پھر کیوں ہم رہیں مختلف؟
پھر کیوں پڑتی ہے یہ خلش؟
پھر کیوں اب کھلتا ہے چہرہ تیرا
جب ادھورا رہا پیار تیرا-میرا؟

آ جاؤ تم ابھی، آنکھوں سے چومیں گے تیری جبیں (تیری جبیں)
نہ سزا دو ابھی، آنکھوں کو کرنے دو تم لب کشی (تم لب کشی)
نہ دو رستہ اِنہیں، آنسو کو رہنا ہے آنکھوں میں ہی (آنکھوں میں ہی)
آنکھیں تکتی رہیں یہاں سے وہاں، آسماں سے زمیں

تیرا-میرا رشتہ ادھورا لگے (ادھورا لگے)
پیار تیرا کیوں تجھ سے بھی جھوٹا لگے؟ (جھوٹا لگے)
ہونٹوں پہ میرے سدا نام تیرا رہے (تیرا رہے)
آنکھوں کو میری تو اب کیوں کہیں نہ دکھے؟ (کہیں نہ دکھے)

Songtext kommentieren

Log dich ein um einen Eintrag zu schreiben.
Schreibe den ersten Kommentar!

Quiz
Wer ist kein deutscher Rapper?

Fans

»Us« gefällt bisher niemandem.